جرائم

پشاور اور نوشہرہ میں چار افراد غیرت کے نام پر قتل

پشاور اور نوشہرہ میں نام نہاد غیرت کے نام پر ایک حاملہ خاتون سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔

آج سہ پہر کو رنگ روڈ، جمیل چوک پر نورمحمد نامی ایک نوجوان کو ایک لڑکی سمیت قتل کر دیا گیا، مقتول کاتعلق باجوڑ سے بتایا گیا تاہم بعد میں اطلاع آئی کہ اس کا تعلق باڑہ، خیبر سے تھا جبکہ لڑکی کی شناخت نا ہو سکی۔

دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے مرہٹی میں سعودی عرب پلٹ چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی شادی شدہ بہن کو موت کے گھات اتار دیا، مقتولہ چھ ماہ کی حاملہ تھی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ 28 سالہ نسیم بیگم چھ ماہ کی حاملہ تھی، فائرنگ سے زچہ اور بچہ دونوں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مقتولہ کے والد زرناب گل کے مطابق ملزم ارشاد علی اس کا چھوٹا بیٹا ہے کچھ عرصہ قبل سعودیہ عرب سے چھٹی پر آیا ہے، ملزم بھائی کو اپنی بہن کے رشتہ داروں کے گھر اور باہر آنے جانے پر ناراضگی تھی۔

مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی گئی اوڑ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button