جرائم

چترال: حوا کی ایک اور بیٹی نے خودکشی کر لی

چترال میں حوا کی ایک اور بیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا حاتمہ کر دیا۔

چترال پولیس کے مطابق بروز کوڑ سے تعلق رکھنے والی دختر نادر شاہ نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر تیراک ٹیم نے لوئر چترال کے مختلف مقامات پر دریائے چترال میں خاتون کے لیے سرچ آپریشن کیا لیکن تاحال خاتون کی لاش کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

اطلاعات کے مطابق دختر نادر شاہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی جو کہ رات کو گھر سے نکل کر لا پتہ ہو گئی، تلاش کرنے پر دختر نادر شاہ کے چپل دریائے چترال کے کنارے پائے گئے جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملنے پر دریائے چترال میں ڈیڈ باڈی کے لئے سرچ آپریشن شام تک جاری رکھا گیا تاہم نعش کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

واضح رہے کہ چترال میں خواتین کی خودکشیوں کا رحجان بہت زیادہ ہے اور معمولی سی بات پر بھی خواتین خاص کر نوجوان لڑکیاں دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لیتی ہیں تاہم حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ قدم تاحال نہیں اٹھایا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button