جرائمخیبر پختونخوا

پشاور میں فورسز کا کارروائی میں کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک کرنے کا دعویٰ

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھ سمیت ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button