جرائم

نوشہرہ: اپنے بچوں کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

نوشہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی، تین بچوں سمیت ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے سفاک باپ نے چوتھی شادی رچانے کیلئے عید کے روز اپنے تین بچوں کو ٹینکی میں پھینک کر قتل کر دیا تھا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے بھی تین شادیاں رچا رکھی تھیں۔

ملزم کیخلاف بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا دیا جہاں سے اسے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس ایس پی وقار احمد کے مطابق تینوں مقتولین بچوں کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم عدالت کے حکم پر 16 مئی کو کئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button