جرائم

نوشہرہ: آئل ٹینکر سٹینڈ میں آتشزدگی، 2 افراد زخمی، کروڑوں کا نقصان

نوشہرہ: وابڈا کالونی کے قریب آئل ٹینکر سٹینڈ میں کھڑے ایک آئل ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سٹینڈ میں کھڑے دیگر 30 سے 36 آئل ٹینکرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ (پولیس کے مطابق گاڑیوں کی تعداد 150 ے قریب ہے) اس گاڑیوں میں آغ لگنے کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں پر دھویں کے بادل چھا گئے۔

ٹی این این زرائع کے مطابق آگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں کی جا سکیں تاہم ریسکیو 1122 کی مبینہ غفلت کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نا پایا جا سکا جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان کروڑوں تک پہنچ گیا جبکہ اس مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

موقع پر موجود زرائع کے مطابق سٹینڈ سے نکلنے کے متبادل راستے میں کھڈے اور نالیاں ہیں جنہیں مشینری کے ساتھ ہموار کیا جا سکتا تھا، اسی طرح ریسکیو 1122 کے پاس موجود مشینری کی مدد سے گاڑیوں کو بھی نکالاجا سکتا تھا تاہم ریسکیو کا عملہ موقع پر تب پہنچا جب آگ سٹینڈ میں کھڑی تمام گاڑیوں کو اپنی لپیٹ یں لے لیا تھا۔

حاجی کیمپ پشاور سے لی گئی تصویر

زرائع نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو حیات آباد کے برن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب آگ اس وقت بھی بے قابو ہے جبکہ آس پاس کی آبادیوں، دیگر آئل ڈپوز میں کھڑی گاڑیوں کو بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں لے کر پشاور کی طرف نکل جائیں تاکہ محفوظ رہیں۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق پشاور اور نوشہرہ کا فائربرییگیڈ عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، آئل ڈپو میں لگی آگ 25 ٹینکروں تک پھیل چکی ہے (اور یوں) ریسکیو اہلکاروں کو گرمی کے باعث آگ بجھانے میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button