جرائم

ڈیرہ پولیس پر راکٹ لانچرز سے حملہ، 5 اہلکار شہید 4 زخمی

ڈیرہ اسمعیل خان: تحصیل کلاچی میں تھانہ کلاچی کی حدود چوک یادگار کے قریب ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان خویشگی اور ایس ایچ او کلاچی کی پولیس موبائل گاڑیوں پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا، اس دوران دہشتگروں کی جانب سے پولیس پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق راکٹ لانچرز حملہ اور فائرنگ کے دوران ایک پولیس موبائل گاڑی کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جن میں سے کئی اہلکار آتشزدگی کے باعث جھلس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاچی پولیس وین حملہ میں ہیڈ کانسٹیبل کامران (ایلیٹ فورس)، کانسٹیبل منور، کانسٹیبل نیاز علی، کانسٹیبل جمشید اور ڈرائیور عبدالرحمن شہید ہو گئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان خویشگی سمیت کانسٹیبل عمران، جمشید اور یحییٰ بن اکبر نامی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ اور اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button