جرائم

نورنگ:: مدرسہ کے طالبعلم نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کر لی

نورنگ کے علاقے ٹاپ تختی خیل میں دینی مدرسہ کے 21 سالہ طالب علم نے اپنے 15 سالہ دوست طالب علم کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعدازاں فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔

اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ زوار علی خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا طاہر (15 سالہ) اور شعیب (21 سالہ) اپنے گاؤں میں قائم دینی مدرسہ میں پڑھتے تھے۔

گزشتہ شب مدرسہ کی چھٹی کے بعد بھتیجا طاہر خان شعیب کے ہمراہ گھر آ رہا تھا کہ جب گلی شارع عام نزد گل سلیم گھر پہنچے تو دونوں آپس میں دست و گریبان ہوئے، اسی اثناء میں شعیب نے مبینہ طور پر طاہر پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فوراً اپنے اوپر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا چراغ بھی گل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مدعی نے مزید بتایا کہ وجہ عداوت یہ ہے کہ دونوں کے مابین دوستی تھی اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں کے مابین ناراضگی تھی جس پر واقعہ رونماہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مردان: چھت گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے نواحی گاؤں خوڑ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے آ کر ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو و پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر جمع ہو گئے، تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون اور دو بچے دم توڑ چکے تھے، جبکہ ملبے تلے آ کر دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button