جرائم

ہنگو: تو تو میں میں پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق 4 زخمی

ہنگو کے علاقہ کچ پاٹک کے قریب تو تو میں میں پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فوری طور پر دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے۔

پولیس زرائع کے مطابق وجہ عداوت تاحال معلوم نا ہو سکی، زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر راہگیر ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔

بعدازاں ہسپتال زرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

پشاور: ٹریفک حادثہ اور بچوں کی لڑائی

اِدھر پشاور میں ٹریفک حادثہ اور بچوں کی لڑائی کے دوران چاقو کے چلنے سے نوجوان لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ مدعی عبدالرحمان ولد شاہ جہان قوم مہمند سکنہ مقصود آباد لنڈے سڑک نے رپورٹ درج کراتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ گلی میں بچوں کی لڑائی پر ملزم زاہد، نو ید اور حمید خان پسران زین اللہ ساکنان لنڈے سڑک نے آ کر اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چاقو کے پے در پے وار کر کے لہولہان کر دیا اور ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

درایں اثناء مجروح اسماعیل ولد عارف نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب تیزرفتار موٹرکار ڈرائیور اسم و سکنہ نامعلوم نے اس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے تشویشناک حالت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button