جرائم

پشاور: پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے

پشاور: پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق شہر کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ  تینوں دہشت گرد فقیر آباد میں رنگ روڈ قبرستان میں واردات کے لیے موجود تھے،  ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ تینوں دہشت گرد سکھ قتل کیس اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، پستول، کارتوس  اور مختلف دستاویزات برآمد کی گئی۔ ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز  درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ خود تو محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور سکواڈ میں شامل ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button