باجوڑ تحصیل ماموند میں عوامی نیشنل پارٹی کی گاڑی پر بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے ۔
ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ ماموند پولنگ سٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت لیاقت خان اور محمد رحمان کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر، یونس، زید، معشوق، عمران اور سعید شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
دوسری جانب باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ ملاسید میں پولنگ سٹیشن کے اندر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد مذکورہ علاقے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔