جرائم

نوشہرہ عوض نور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

نوشہرہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز شہناز حمید خٹک نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زیارت کاکا صاحب کی سات سالہ معصوم عرض نور کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم ابرار کو پھانسی اور شریک ملزم رفیق الوہاب کو عمر قید بامشقت کی سزا کا حکم سنادیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے تھانہ نوشہرہ کلاں کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں 18 جنوری 2020 کو مدرسہ سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ کوئی تھی۔
استغاثہ کے مطابق سات سالہ معصوم مقتولہ بچی عوض نور دختر امجد کی بے دردی سے گلہ دبا کر پھانسی شدہ نعش پانی کی زیر زمین ٹینکی سے ملی۔
استغاثہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں جنسی درندگی بھی ثابت ہوئی، مجرمان کو عدالتی فیصلہ کے بعد سینئر جیل مردان منتقل کردیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button