جرائم

محمد زادہ کے مبینہ قاتل گرفتار

ملاکنڈ میں چند روز قبل قتل کئے گئے سماجی ورکر اور سٹیزن جرنلسٹ محمد زادہ کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی سی ملاکنڈ کا کہنا ہے کہ قتل میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ قاتلوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محمد زادہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنا ضلعی انتظامیہ کے لیے چیلنج تھا، فرانزک ٹیموں اور خفیہ اداروں کی محنت سے ملزمان گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملاکنڈ میں قتل ہونے والے محمد زادہ کو مہینہ پہلے اپنے انجام کا اندازہ ہو گیا تھا 

محمد زادہ کا آخری پوسٹ; ریاستی اداروں اور ملاکنڈ کے عوام سنو !

ان کا کہنا ہے کہ ڈرگ مافیا سے ریلیٹڈ کیس ہے۔ محمد زادہ نارکوٹکس فورس تشکیل دیاجارہا ہے۔

30 منشیات فروشوں کی گرفتاری ہوئی جبکہ جرائم پیشہ افراد کے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے محمد زادہ کو رواں مہینے کی 8 تاریخ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button