جرائم

صوابی میں اندھے قتل کا معمہ حل، سگے بیٹے باپ کے قاتل نکلے

صوابی میں پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے بیٹوں کو باپ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے پرمولی میں پولیس نے سگے باپ کے قتل میں ملوث بیٹوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز كے مطابق 10 اكتوبر كو مدعی مقدمہ اور مقتول کے بھائی راد علی سكنہ نارنجی نے رپورٹ درج كراتے ہوئے كہا كہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا كہ اس دوران فائرنگ كی آواز سن كر فوراً جائے وقوعہ پر جاكر دیكھا تو میرابھائی افسر علی خون میں لت پت پڑاہواتھ، جسے نامعلوم ملزم/ ملزمان نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق بیٹوں رویزخان اور لائق زمان نے دكھاوے كے لئے باقاعدہ جنازے میں شركت بھی كی، تاكہ حقیقت چھپا سكیں، تاہم تفتیس كی بدولت اصل حقائق سامنے لائے گئے۔

ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے اس قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس كو ملزمان کی فوری گرفتاری اور قتل کے محرکات سامنے لانے کا ٹاسک سونپا۔ جس پر ڈی ایس پی رزڑ شفیع الرحمن كی قیادت میں ایس ایچ او پرمولی سبحان اللہ جدون بمعہ تفتیشی ٹیم نے مقتول كے بیٹے كو بھی شامل تفتیش كیا ۔دوران تفتیش سگے بیٹے نے اپنے باپ  کو قتل کرنے کا اعتراف جرم كرتے ہوئے سارے راز اگل دئیے كہ ہم دونوں بھائیوں رویز علی اور لائق زمان نے گھریلو جھگڑے پر اپنے والد کو فائرنگ كركے قتل كیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button