جرائم

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ضلع خیبر سے القاعدہ اور داعش کے چار جنگجو گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور (سی ٹی ڈی) نے ضلع خیبر میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ اور داعش کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔

زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور ریجن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں القاعدہ اور داعش نے بمقام پہاڑی غارا یسار مزرینہ سلطان خیل لنڈی کوتل ضلع خیبر میں بھاری ہتھیار اور بارودی مواد دہشتگردانہ کارروائیوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانےکی خاطر ذخیرہ کئے ہیں، اور کسی بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیموں اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مذکورہ علاقے سے بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے القاعدہ اور داعش کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پشاور نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی، گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔

برآمدہ کردہ ہتھیاروں کی تفصیل

1۔ ایس بی جیکٹس = 02 عدد
2۔ مقناطیسی آئی ای ڈیز = 04 عدد
3۔ آئی ای ڈیز (اینٹی پرسنل) = 06 عدد
4۔ آئی ای ڈی ریسیورز = 58 عدد
5۔ آئی ای ڈی الیکٹرک ڈیٹونیٹر = 11 عدد
6۔ آئی ای ڈی (سادہ) ڈیٹونیٹر = 09 عدد
7۔ RPG-7 راؤنڈز = 01 عدد
8۔ UBGL راؤنڈز = 13 عدد
9۔ GPS سیٹ = 01 عدد
10۔ فلیئر راؤنڈ = 07 عدد
11۔ ہینڈ گرینڈ = 04 عدد
12۔ دھماکہ خیز مواد = 14 کلوگرام
13۔ بال بیرنگ = 1 کلو گرام
14۔ MBRL راؤنڈز = 03 عدد
15۔ خالی آر ڈی ایس = 42 عد د
16۔ پرائما کارڈ = 4x بنڈل
17۔ آئی ای ڈی ریموٹ = 10 عدد
18۔ بیٹری سیلز = 08 عدد
19۔ ایس بی جیکٹ سوئچ/ لیڈ پیس = 01 عدد
20۔ ڈیجیٹل کیمرہ = 01 عدد
21۔ ایم بی آر ایل فیوز = 01عدد
22۔ ہینڈ گرینڈ چائنہ ساخت = 01 عد د
23۔ متفرق الیکٹرک وائرز

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button