جرائم

سوات: بالاخانے میں فائرنگ، خواجہ سرا سمیت دو افراد زخمی

سوات مینگورہ کے سہراب خان چوک میں خواجہ سراؤں کے بالاخانہ میں فائرنگ سے پشاور سے آنے والا نوجوان اور جواجہ سراء معمولی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بیس سالہ عبدالرحمان ولد محبوب سکنہ پشاور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خواجہ سراؤں کے بالاخانہ میں آیا تھا جہاں پر کسی بات پر جھگڑا ہوکر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس تکرار میں ایک خواجہ سراء بھی زخمی ہوگیا ہے جس کو فوری ابتدائی طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو حالت خطرے سے باہر ہے جن کو جلد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔
ڈی ایس پی سٹی پیر سید کے مطابق ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جن کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button