جرائم
ڈی آئی خان: آٹھ سالہ امیر حمزہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ڈی آئی خان پولیس نے کچھ روز قبل لاپتہ ہونے کے بعد قتل ہونے بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ دس روز قبل آٹھ سالہ امیر حمزہ نرسری سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوا تھا، اسی شام امیر حمزہ کی گنے کے کھیتوں سے لاش مل گئی تھی۔
ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کا کہنا ہے کہ ملزم آفرین عرف فینا شاہ بچے کو زیادتی کی غرض سے لے گیا تھا، بچے کے شور مچانے پر ملزم نے بچے کو گلہ دبا کر مار ڈالا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم آفرین نے اعتراف جرم کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم تک پہچنے میں ایک علاقہ مکین کی مدد سے کامیابی ملی۔
واقعے کا سراغ لگانے اور ملزم کی گرفتاری پر لواحقین نے ڈی ایس پی کو ہار پہنائے۔