جرائم

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی عام اقبال جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔

خیال رہے چند روز قبل ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا کیپٹن شہید جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سکندر شہید ہوگئے، فائرنگ سے لانس نائیک انور اور سلمان بھی زخمی ہوگئے۔ مقابلے میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر خواژہ دین عرف شیراللہ کو بھی مارا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کی مسلح افواج نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ان کے محفوظ ٹھکانے کا گھیراؤ کر لیا گیا، فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار اعلی سطحی کمانڈروں سمیت 10 دہشت مارے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button