جرائم

ڈیرہ: طلاق یافتہ خاتون سے قریبی رشتہ دار کی جنسی زیادتی

تھانہ صدر کی حدود جھوک وڑائچ مطلقہ خاتون کو قریبی رشتہ دار نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس سے وہ حاملہ ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تھانہ گومل یونیورسٹی میں (ش) بی بی سکنہ جھوک وڑائچ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے خاوند سے طلاق لے کر 2 ماہ سے والدین کے گھر رہائش پذیر ہے، اس دوران قریبی رشتہ دار اسماعیل ولد ہدایت اللہ وڑائچ نے شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی مراسم قائم کئے جس سے وہ حاملہ ہو گئی اور ملزم اب شادی سے انکاری ہے۔

تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے فریقین میں ثالثی فیصلہ نہ ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button