افغانستانسیاست

ننگرہار: بم دھماکے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 2 طالبان اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی کے مطابق جمعہ کے روز بھی کابل میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکہ کے بعد سرچ آپریشن میں داعش کے جنگجوؤں سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد داعش جنگجو مارے گئے تھے اور کچھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ کارروائی میں طالبان اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی افغانستان کے اسی صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر عمر آفریدی مارا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button