جرائم

صوابی: موبائل توڑنے پر 17 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

صوابی کے علاقے شیوہ میں بڑے بھائی نے موبائل فون توڑدیا، چھوٹے بھائی نے دلبرداشتہ ہو کر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق عطاء اللہ کا فون اس کے بھائی نے توڑا  تو  17 سالہ نوجوان عطاء اللہ نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں کالو خان ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق متوفی عطاء اللہ کا موبائل فون اس کے بھائی نے توڑا تھا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے آپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button