جرائمقبائلی اضلاع
ہائیکورٹ کا ڈی سی مہمند کو 50 ہزار روپے جرمانہ، وجہ کیا بنی؟
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید ڈپٹی کمشنر مہمند پر برہم، ڈی سی غلام حبیب کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
زرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ڈی سی مہمند کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا، ڈی سی مہمند نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے تھے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی مہمند نے 28 روز پہلے ملاگوری قوم کے بے گناہ 14 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا، متاثرہ خاندانوں نے ہائی سے رجوع کیا تھا جس پر جسٹس رشید نے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ڈی سی نہ مانے۔
زرائع کے مطابق ڈی سی مہمند ملاگوری قوم سے زبردستی جرگہ کا اختیار لینا چاہتے تھے جس پر 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کی گئی تھیں۔
ملاگوری قوم نے اس سے پہلے ڈی سی مہمند پر زمین کے لین دین میں مخالف فریق کے ساتھ پارٹی بننے اور ان کے خلاف یکطرفہ ظالمانہ کارروائی کے الزامات لگائے تھے۔