جرائم

نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر کو اہلیہ سمیت قتل کردیا گیا

نوشہرہ میں گودام پل کے قریب فائرنگ سے ایڈووکیٹ شوکت علی خان اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ایڈووکیٹ شوکت علی  اہلیہ کے ہمراہ جنازے میں شرکت کیلئے میرہ خویشگی گئے تھے، وہ جنازے میں شرکت کے بعد گھر واپس آرہے تھے جس دوران  فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ (ڈی پی او) محمد اقبال کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ابھی قتل کے واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔

خیال رہے کہ ایڈووکیٹ شوکت علی خان نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اور پختونخوا بار کونسل کے ممبر بھی رہ چکے تھے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ نے شوکت علی خان ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ کے قتل کے خلاف تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button