لائف سٹائلماحولیات

چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی، 5 گھر مکمل طور پر تباہ

 

گل حماد فاروقی 

چترال کی وادی یارخون میراگرام نمبر 2 میں سیلاب کی وجہ سے 5 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ آج صبح گلیشئیر جھیل کے پھٹ جانے (گلاف) کے نتیجے میں نالے میں سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کم سے کم سات گھروں کو نقصان پہنچا ہے 5 گھر مکمل جبکہ 2 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

مکمل سیلاب برد ہونے والے مکانات میں صدیق الاعظم ، عمر میاں، حیات الآمین، ظفر جان اور آمین کے گھر شامل ہیں۔جبکہ مقبول اور عرفان کے گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ دس دکانیں بھی سیلاب برد ہو گئیں۔ جبکہ فصلوں، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے لیکن معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متاثرین نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری ریلیف پہنچانے اور دیگر امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے چترال میں پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں گلیشیر کے پگھلاو سے بننے والی جھیلیں مسلسل پھٹ رہی ہیں اور دریاوں و ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے جس سے چترال کے مختلف مقامات ایون ، برنس ،کھوژ ، یارخون کےمتعدد مقامات میں مکانات دریا برد ہو گئے ہیں اور کئی مکانات میں دریا کا پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ بڑی مقدار میں کھڑی فصلیں بھی خراب ہوگئی ہے۔

دوسری جانب شندور، لاس پور، سور لاسپور جانے وال راستے بند ہوگئے۔ شاہی داس ایمرجنسی پل دریا برد ہوگیا۔ چتو غونی نالے میں بھی شدید طغیانی آئی ہوئی ہے۔ سیلاب کا پانی اتنی تیزی سے آرہا ہے کہ اس نالے کو سو فٹ گہرا کردیا۔ گشت کی جانب سے بھِی سیلاب ارہا ہے۔ ہرچین والے پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دولت حسین نامی ایک سماجی کارکن نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں بلڈوزر ویسے کھڑی ہے کام نہیں کرتی۔ چاروں نالوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ دولت حسین کے مطابق اس وقت ان نالوں میں سیلاب کی وجہ سے علاقے کو شید خطرہ لاحق ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button