سٹیزن جرنلزمقبائلی اضلاع

مداخیل قبائل کا گرینڈ جرگہ، نقصانات کے ازالے، متاثرین کی واپسی کا مطالبہ

سی جے سکین اللہ

مدا خیل قبائل کا آپریشن ضرب عضب میں دتہ خیل کے نقصانات کے ازالے اور افغانستان سے متاثرین کی واپسی میں تاخیر کے حوالے سے ایک قومی جرگہ منعقد ہوا جس میں متاثرین کی فوری واپسی اور سرائے درپہ خیل کے ہونے والے نقصانات کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا گیا۔

گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف ملک نصراللہ خان، ملک جلال خان، ملک رحمت اللہ خان، ملک شروپ خان، ملک معسود خان و دیگر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دیگر شمالی وزیرستان کی طرح ہماری تحصیل بھی متاثر ہوئی ہے، یہ تحصیل پہلے سے پسماندہ تھی اور یہاں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے لیکن دیگر وزیرستان کو گھروں اور دکانات کی مسماری کے معاوضے مل رہے ہیں لیکن ہمارے نقصانات کا ابھی تک جائزہ بھی نہیں لیا گیا حالانکہ ہمارے کروڑوں روپے کے نقصانات ہو چکے ہیں جو ہمارے علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

ان کا کہنا تھا ککہ ہمارے علاقے کے ہزاورں لوگ متاثرین بن کر افغانستان کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں، ان کی واپسی کا تاحال کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے، وہ ہمارے قبیلے کے افراد ہیں اور ان کا دکھ اور تکلیف ہمارا دکھ اور تکلیف ہے۔

جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان متاثرین کی فوری واپسی کیلئے فوری بندوبست کیا جائے اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو ہم ان کی واپسی کیلئے احتجاج پر مجبور ہوں گے اور پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قبیلے کی تمام شاخوں کا گرینڈ جرگہ بلایا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button