عوام کی آواز
-
پاراچنار: طویل بدامنی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری
طویل بدامنی اور راستوں کی بندش کی وجہ سے محصور 5 لاکھ سے زائد شہری سنگین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث سینکڑوں بچے اور معمر افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے محصور افراد کے لیے فوری امدادی پیکج کا مطالبہ کیا ہے اور…
مزید پڑھیں -
رواں برس عیدالفطر پر پانچ چھٹیاں، مگر کیسے؟
ماہرین فلکیاتی نے رواں برس رمضان المبارک کے 29 روزوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کی وجہ سے اس بار عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کے امکانات ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک کے آغاز سے ہی عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔…
مزید پڑھیں -
خیبر پختونخوا میں موسم کیسا رہے گا ؟
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
مزید پڑھیں -
وزیر اعلیٰ کے پی نے سولرائزیشن آف ہاؤسز کا عملی اجراء کر دیا
سولرائزیشن منصوبے کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، جن میں 30 ہزار گھرانوں کا تعلق ضم شدہ اضلاع سے ہے۔ منصوبے کے تحت 65 ہزار گھرانوں کو بالکل مفت جبکہ باقی 65 ہزار کو آدھی قیمت پر اور آسان اقساط میں سولر یونٹس فراہم…
مزید پڑھیں -
چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب، خلا میں رابطوں کا نیا سلسلہ شروع
چاند پر پہلی بار 4 جی موبائل نیٹ ورک نصب ہونے جا رہا ہے۔ امریکی کمپنی Intuitive Machines کا مشن "آئی ایم 2” 6 مارچ کو چاند پر لینڈ کرے گا اور "لونر سرفیس کمیونیکیشن سسٹم” (ایل ایس سی ایس) کی تنصیب کرے گا۔ اس منصوبے میں ناسا اور فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے…
مزید پڑھیں -
صوبائی وزیر پختون یار خان کا بنوں دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ، لواحقین سے ملاقات
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ بنوں کے دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ، ڈی آئی جی عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان اور…
مزید پڑھیں -
سردیوں میں رمضان: افطاری اور سحر کی روایات میں کیا تبدیلی آئی؟
سردیوں میں کھانے کی ترجیحات میں تبدیلی کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ سرد موسم میں جسم کی توانائی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ اس وجہ سے لوگ زیادہ توانائی بخش کھانے جیسے کباب، بریانی اور پکوڑے زیادہ پسند کرتے ہیں تاکہ دن بھر کی بھوک اور پیاس کے بعد جسم کو ضروری توانائی…
مزید پڑھیں -
مالاکنڈ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا قتل
مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب قتل کے الزام میں قید قیصر نامی شخص ضمانت پر رہائی کے بعد اپنی ماں کے ہمراہ گاؤں ہاتھیان ضلع مردان جارہا تھا۔ درگئی میں نامعلوم افراد نے…
مزید پڑھیں -
کرک: انڈس ہائی وے ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت دو بچے جانبحق
کرک انڈس ہائی وے پر جیل چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون اور دو بچے جانبحق ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان آصف خٹک کے مطابق، یہ حادثہ موٹر کار اور چینگ چی رکشہ کے مابین پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ…
مزید پڑھیں -
بنوں کینٹ: دہشت گرد حملہ ناکام، 16 دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ فوجی شہید، آئی ایس پی آر
بنوں کینٹ پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، جبکہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ بہادر اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 4 مارچ…
مزید پڑھیں