بلاگز

بلور فیملی، جس نے اپنے سپوتوں کو عوام پر قربان کر دیا

رانی عندلیب

شہید بیرسٹر ہارون احمد بلور کی تیسری برسی کے سلسلے میں آج دس جولائی کو پشاور کی نمک منڈی کے چوک میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے، جلسے سے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعلٰی الحاج غلام بلور اور دوسرے قائدین خطاب کریں گے۔

بلور خاندان نے اس ملک، اس ملک کے عوام اور اس ملک میں امن کے لیے تین جانوں کی قربانی دی جن میں اے این پی کے کارکن شہید احمد بلور، شہید ہارون احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کی لازوال قربانیاں شامل ہیں۔

ہارون احمد بلور 1970 کو پیدا ہوئے، ہارون احمد بلور مشہور سیاست دان بشیر احمد بلور کے بیٹے تھے، وہ 10 جولائی 2018 کو پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے دوران میں خودکش دھماکے میں 48 سال کی عمر میں شہید ہو گئے۔

کوہاٹ روڈ پر سید حسن پیر زیارت میں جہاں بلور خاندان کا آبائی قبرستان ہے، ہارون احمد بلور کو دفنایا گیا۔ چونکہ یہ ہمارے گھر کے قریب ہی ہے تو آج سکول سے واپسی پر مجھے سارے راستے میں تازہ گلابوں کی خوشبو محسوس ہوتی رہی، قریب آئی تو یاد آیا کہ آج ہارون احمد بلور کی تیسری برسی ہے، ہارون احمد بلور کی قبر پر قرآن خوانی کے ساتھ تازہ گلابوں کی بارش کر دی گئی تھی۔ قبرستان کے قریب مختلف گاڑیوں کی لمبی لمبی دو قطاریں کھڑی تھیں، میں اندر جانا چاہتی تھی لیکن سکیورٹی گارڈ نے مجھے اندر جانے نہیں دیا کیونکہ عوام کو ایسی جگہوں پہ نہیں چھوڑتے۔

بلور فیملی نے پشاور کے لیے بہت کچھ کیا، اسپشلی ہمارے ایریا کے لیے۔ جب سے ہوش سنھبالا ہے تو میں جس گورنمنٹ سکول میں پڑھی ہوں اور ہمارے علاقے میں جتنے بھی پرائمری، مڈل اور ہائی سکولز ہیں سب کا افتتاح بلور فیملی نے کیا ہے، سڑکوں کی بات کی جائے یا راستوں کی، ٹراسفارمر کی بات ہو یا گیس کی، پانی کا مسئلہ ہو یا بجلی کا، نوکری کی بات ہو یا تعلیم کی، بچپن سے آج تلک یہی دیکھا کہ بلور فیملی ہی پیش پیش رہی۔

اس طرح اگر سوئی گیس کی بات کی جائے تو سردیوں میں سب کے سوئی گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے لیکن ہمارا پورا ہوتا ہے لیکن یہ بات سچ ہے کہ جب انسان زندہ ہوتا ہے یا کوئی چیز آپ کے پاس موجود ہوتی ہے تو اس کی کمی یا اتنی قدر محسوس نہیں ہوتی جتنی اس کے جانے کے بعد ہوتی ہے۔ پچھلی رات کو میں نے بہت زیادہ کمی محسوس کی جب رات کو ہمارے علاقے کی بجلی خراب ہوئی اور ساتھ میں اس شدید گرمی کے موسم میں سوئی گیس کا اتنا مسئلہ تھا کہ جنریٹر کام نہیں کر رہے تھے تو ساری رات بیٹھ کے گزاری۔

اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ پی ٹی ائی کی حکومت کام نہیں کر رہی لیکن بلور فیملی جس طرح پشاور کے عوام کے لیے ایکٹیو کام کر رہی ہے شاید ہی کوئی ایسی سیاسی فیملی پیدا ہو، جس نے اپنے سپوتوں کو عوام پر قربان کر دیا، بشیر بلور ہارون بلور نے گلی گلی، محلے اور پختون معاشرے کی آواز ایوان تک پہنچائی ہے لیکن اچھے لوگ بہت جلد اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں، اللہ ہارون احمد بلور کو جنت میں جگہ دے!

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button