بلوچستانعوام کی آواز

بلوچستان: بھارتی پشت پناہی یافتہ گروہ "فتنہ ہندوستان” کے سات دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلیجنس بنیاد پر کی گئی کارروائیوں کے دوران بھارت کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ ہندوستان” سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی مچھ کے کچھی علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

اسی نوعیت کی ایک دوسری انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی قلات کے مرگند علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور دہشتگرد ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جو ان کے تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق بھارت کی پشت پناہی حاصل دہشتگرد تنظیم "فتنۂ ہندوستان” سے تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button