عوام کی آوازقبائلی اضلاع

اورکزئی: محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 42 پولیس اہلکار معطل

اورکزئی پولیس میں محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ڈی پی او شوکت علی نے 42 پولیس کانسٹیبلز کو معطل کر دیا ہے۔ معطلی کا فیصلہ اہلکاروں کی جانب سے سرکاری احکامات ماننے سے انکار کے بعد کیا گیا۔

ڈی پی او شوکت علی کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو مختلف چیک پوسٹوں پر تعیناتی کے احکامات دیے گئے تھے، تاہم انہوں نے ان احکامات پر عملدرآمد سے انکار کیا، جسے محکمانہ نظم و ضبط کے منافی قرار دیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کچھ دیگر سینیئر افسران کے خلاف بھی کارروائی زیر غور ہے، جبکہ بعض اہلکاروں کی شولڈر پروموشنز بھی ختم کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اورکزئی پولیس کے نظم میں کسی قسم کی مداخلت یا حکم عدولی برداشت نہیں کی جائے گی، اور محکمانہ ڈسپلن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button