عوام کی آوازقبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان اپر: امن جرگہ کا انعقاد، 45 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

حمزہ محسود

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں محسود قبائل نے امن کے قیام کے لیے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مقامی قبائل سمیت اتمانزائی وزیر اور احمد زائی وزیر مشران اور بیٹنی قبائل مشران سمیت سیاسی وسماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام، باہمی اتحاد و اتفاق اور قبائلی روایات کے احترام پر زور دیا۔
اس جرگہ کا مقصد علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنا اور قبائلی عوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

جرگے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ملک عطاء محمد نے کہا کہ باقاعدہ طور پر 45 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو جنوبی وزیرستان لوئر اور شمالی وزیرستان اسدخیل میں امن جرگے میں باقاعدہ شرکت کرے گی اور اس جرگے کے تسلسل میں ایک مشترکہ امن جرگہ تشکیل دینگے جس میں محسود قبائل اور وزیر قبائل شرکت کرینگے اور امن کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل بنائے گے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ہم مزید بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے ایک طرف پسماندگی تو دوسری جانب بدامنی ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہماری امن کی اس جدوجہد کو سنجیدگی سے لے گی اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے گی۔

جرگہ میں ممبر قومی اسمبلی زبیر وزیر، ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود، ممبر صوبائی اسمبلی عجب گل وزیر،سابقہ ایم این اے مولانا جمال الدین، سابقہ ایم این اے سیف الرحمان محسود، اور سابقہ سینٹر صالح شاہ سمیت چئیرمین لدھا تاج ملوک، چئیرمین سروکئی سب ڈویژن شاہ فیصل غازی نے بھی شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button