خیبر پختونخواعوام کی آواز
ڈی آئی خان: چشمہ روڈ پر کار اور ہینو گاڑی میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں کار سوار خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد سے آنے والی موٹر کار کی پنجاب سے لوڈیڈ ہینو گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار 4 مرد اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کے ساتھ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔