عوام کی آوازقومی

وفاقی حکومت کا ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ

وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ ریٹائرڈ سول ملازمین، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے پنشنرز پر لاگو ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق اُن تمام افراد پر ہوگا جو یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہوںگے۔

وزارت خزانہ نے اس کے ساتھ ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے خالی تمام سرکاری آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ نئی آسامیاں تخلیق کرنے پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

مزید برآں، مالی سال 2025-26 کے دوران حکومتی اخراجات کو محدود رکھنے کے لیے سرکاری گاڑیوں، مشینری اور آلات کی خریداری، غیر ملکی علاج معالجے، اور غیر ضروری سرکاری غیر ملکی دوروں پر پابندی جاری رہے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مالی نظم و ضبط قائم رکھنا اور قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button