خیبر پختونخواعوام کی آواز
ڈی آئی خان: جنوبی افریقہ سے آئے تبلیغی جماعت کا مہمان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع جمعہ شریف ہیڈ کے مقام پر جنوبی افریقہ سے پاکستان آنے والے تبلیغی جماعت کے مہمان نہاتے ہوئے سی آر بی سی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق متوفی ایک سالہ تبلیغی دورے پر پاکستان آئے تھے اور ان دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے جمعہ شریف میں مقیم تھے۔ گزشتہ روز گرمی کی شدت کے باعث وہ نہانے کے لیے نہر پر گئے، جہاں پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے شخص کی تلاش کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا تھا۔ کافی کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متوفی کی لاش نہر سے نکال لی۔
مقامی ذرائع اور تبلیغی جماعت کے اراکین کے مطابق جاں بحق ہونے والے غیر ملکی مہمان کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔