آج خیبر پختونخوا کا موسم کیسا رہے گا؟

خیبر پختونخوا میں موسم آج بھی گرم اور جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی جبکہ پہاڑی و شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں بارش متوقع ہے، جبکہ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، تورغر، کوہاٹ اور کرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح صوابی، ہنگو، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بھی ہلکی سی معتدل بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے، جو حد نگاہ اور فضائی معیار کو متاثر کر سکتی ہیں۔
گزشتہ روز چترال، سوات، باجوڑ اور دیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جب کہ مالم جبہ میں 6 ملی میٹر، تیمرگرہ میں 2 ملی میٹر اور کالام میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں سب سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور مالم جبہ میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ جنوبی اضلاع خصوصاً ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔