جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور: لالا زار کالونی سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد، دوہرے قتل کا مقدمہ درج

پشاور یونیورسٹی کیمپس کی حدود میں واقع لالا زار کرسچن کالونی میں گھر سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی کی قتل شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شاہین جبکہ بیٹی کی شناخت کینزا کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں کو چند روز قبل قتل کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین کو ان کے شوہر وسیم نے کچھ ماہ قبل چھوڑ دیا تھا، جبکہ کینزا وسیم کی دوسری بیوی سے ہے، واقعے کی نوعیت سنگین اور مشکوک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔