عوام کی آوازقومی

سیکیورٹی خدشات کے باوجود 5 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں موجود

وزارتِ خارجہ پاکستان کے سینئر حکام نے ایرانی و عراقی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں، بالخصوص زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان ممالک کے سفر پر نظرِ ثانی کریں۔

وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق اس وقت تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں موجود ہیں، تاہم اکثر زائرین اپنے دورے کے دوران پاکستان کے سفارتی مشنز سے رابطے میں نہیں رہتے، جو ایک باعثِ تشویش ہے۔

حکام نے زور دیا ہے کہ ایران اور عراق میں موجودہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو سفر سے قبل احتیاط برتنی چاہیئے اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لینا چاہیئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران میں پاکستان کا سفارت خانہ اور قونصل خانے مکمل طور پر فعال ہیں اور ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ اگر کسی پاکستانی شہری کو رہنمائی یا مدد کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ سفارتی مشن سے رابطہ کرے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان کے سفارتی مشنز نہ صرف پاکستانی شہریوں کو ضروری سہولیات مہیا کر رہے ہیں بلکہ بوقتِ ضرورت ان کی محفوظ واپسی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button