خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور: ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے انڈر پاسز منصوبہ زیر غور

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے رنگ روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 8 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد رنگ روڈ پشاور پر بلاتعطل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔ مختلف مقامات پر انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں گے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہو اور شہریوں کو روزمرہ سفر میں سہولت میسر آ سکے۔

ترقیاتی بجٹ میں منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ رقم پی سی ون، فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری اور ابتدائی تعمیراتی کام کے لیے استعمال کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا باقاعدہ آغاز آئندہ برس کیا جائے گا، اور اس کے لیے جلد متعلقہ فورمز سے منظوری لی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے پشاور کے شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل سے بڑی حد تک نجات ملنے کی توقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button