عوام کی آوازقبائلی اضلاع
لنڈی کوتل: دنبوں کی درآمد پر پابندی کے خلاف گرینڈ جرگہ، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں چیئرمین شاہ خالد شینواری کے دفتر میں افغانستان سے دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں قبائلی عمائدین اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔
جرگے میں شریک مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر افغانستان سے قربانی کے جانوروں، بالخصوص دنبوں کی درآمد پر عائد پابندیوں اور شرائط کو ختم کیا جائے تاکہ عوام سنتِ ابراہیمی بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔
تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، ملک ماصل خان شینواری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں لوگ برسوں سے افغانستان سے دنبے منگوا کر قربانی کرتے آ رہے ہیں، لیکن حالیہ پابندیوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مشران نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔