خیبر پختونخواعوام کی آواز

گرمی کی شدید لہر: خیبر پختونخوا و بلوچستان میں پارہ 50 تک جا پہنچا

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوو کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہا جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ تاہم صوبے کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی 46، تربت 44، چمن 41، کوئٹہ 40، ژوب 38، قلات 35، گوادر 35 اور جیوانی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہٰذا شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، ہلکے اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں و بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button