خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا کا بجٹ عیدالاضحیٰ کے بعد پیش کئے جانے کا امکان

خیبر پختونخوا کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ عیدالاضحیٰ کے بعد پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ساڑھے 1900 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا، جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 165 سے 175 ارب روپے کے درمیان متوقع ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق ضم شدہ اضلاع کا سالانہ ترقیاتی پروگرام وفاق کی مشاورت سے فائنل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا میگا پراجیکٹ شامل نہیں کیا جا رہا تاہم جاری منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایکسپورٹ پر دو فیصد ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر غور کر رہی ہے، جو گذشتہ سال "انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس” کے نام سے نافذ کیا گیا تھا، تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس پر عملدرآمد مؤخر ہے۔

دوسری جانب سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس سے متعلق امور کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔ چیمبر نے بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز صوبائی حکومت کو بھجوا دی ہیں تاکہ صنعت و تجارت کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button