عوام کی آوازقومی

پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، سبی 50 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر قرار

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ بلوچستان کا شہر سبی پیر کے روز 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم محسوس کی جانے والی گرمی 49 ڈگری تک رہی۔ دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ رہی:

  • کراچی: 34 ڈگری، لیکن محسوس کی جانے والی گرمی 38 ڈگری
  • لاہور، فیصل آباد، پشاور: درجہ حرارت 42، جبکہ گرمی کی شدت 47 ڈگری تک
  • اسلام آباد، راولپنڈی: درجہ حرارت 45، لیکن شدت 48 ڈگری
  • لاڑکانہ، نواب شاہ: 49 ڈگری
  • سکھر، دادو، جیکب آباد: 48 ڈگری
  • کوئٹہ: 40 ڈگری سینٹی گریڈ

شدید گرمی کے باعث ملک بھر میں ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار ہے اور ٹھنڈے مشروبات، پانی اور برف کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک، لو لگنے اور پانی کی کمی کے کیسز میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کالام اور دیر میں درجہ حرارت بالترتیب 11 اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ڈی آئی خان میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button