خیبر پختونخواعوام کی آواز

کرک: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 نوجوان جانبحق، ایک زخمی

کرک کے علاقے عمرآباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ عمرآباد کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جانبحق افراد میں تین کا تعلق غنڈی میر خان خیل سے جبکہ ایک نوجوان شہیدان بانڈہ کا رہائشی تھا۔ ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

زخمی اور جانبحق افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button