خیبر پختونخواعوام کی آواز
آج خیبر پختونخوا میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔
گزشتہ روز نوشہرہ، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش ہوئی۔ بالاکوٹ میں 11 ملی میٹر، سیدو شریف میں 7 ملی میٹر اور کاکول میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 8، جبکہ مالم جبہ اور دیر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔