عوام کی آوازقومی

زیورات اور قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد 60 روز کے لیے معطل

وفاقی حکومت نے سونے، چاندی، پلاٹینم سمیت دیگر قیمتی دھاتوں، جواہرات اور زیورات کی درآمد و برآمد کے لیے نافذ العمل ضابطہ SRO 760(I)/2013 کو فوری طور پر 60 دنوں کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

بدھ کو جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے آرڈر “Import and Export of Precious Metals, Jewelry and Gemstones Order” کے تحت دی جانے والی مراعات اور اسکیمیں فی الحال معطل رہیں گی۔

مذکورہ ایس آر او کے تحت پاکستان میں قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے لیے رجسٹریشن، ضوابط اور طریقہ کار طے کئے گئے تھے، جن کے مطابق برآمدکنندگان کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی تھا۔

اس قانون کے تحت دو اہم اسکیمیں نافذ کی گئی تھیں:

  • Entrustment Scheme: بیرونِ ملک خریدار کی جانب سے دی گئی قیمتی دھاتیں درآمد کر کے انہیں زیورات کی تیاری اور برآمد کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

  • Self-Consignment Scheme: برآمدکنندگان اپنی مرضی سے قیمتی دھاتیں درآمد کر کے زیورات تیار کرتے اور برآمد کرتے تھے۔ اس میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 25 کلوگرام دھات درآمد کی اجازت تھی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ درآمد کردہ دھاتیں ملکی مارکیٹ میں فروخت نہیں کی جا سکتیں، اور انہیں صرف زیورات کی تیاری و برآمد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ متعلقہ معاہدے میں درج ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button