خیبر پختونخواعوام کی آواز
لکی مروت: مطالبات پورے ہونے تک پولیس امن کمیٹی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی سراپا احتجاج ہے، احتجاجی مظاہرین نے پولیس اہلکار شاہ سوار کی فوری بحالی، مقامی پولیس کو وسائل کی فراہمی، اور دیگر انتظامی مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کمیٹی کے صدر خالد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لکی مروت کے تھانوں میں تھرمل کیمرے نصب کئے جائیں، بکتر بند گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، اور پولیس لائن سے بھیجے گئے پلاٹون واپس کئے جائیں۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس کو درپیش وسائل کی کمی امن و امان کے قیام میں رکاوٹ بن رہی ہے، اور اگر یہ مسائل حل نہ کیے گئے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔