ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام، بھارتی کواڈ کاپٹر تباہ

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مناور سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جسے پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بروقت اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور دفاعی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ سیکیورٹی حکام نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے، اور اب بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش بھی کی ہے۔