خیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور: شہر بھر میں روٹی کے وزن میں اضافہ کر دیا گیا، عمل بھی یا صرف اعلان!
روٹی کا وزن 10 گرام بڑھانے کا فیصلہ، قیمت وہی برقرار — صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ پشاور نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد شہر بھر میں روٹی کے وزن میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب 20 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی کا وزن 140 گرام سے بڑھا کر 150 گرام کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق روٹی کی نئی قیمت نہیں بڑھائی گئی بلکہ وزن میں دس گرام کا اضافہ کر کے صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نیا نرخنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے اور تمام نان بائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نرخنامہ اپنی دکانوں پر واضح طور پر آویزاں کریں۔
ضلعی انتظامیہ نے نان بائیوں کے لیے دکانوں میں ڈیجیٹل ترازو رکھنا بھی لازمی قرار دیا ہے تاکہ وزن میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ ہو۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔