خیبر پختونخواعوام کی آواز

کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹرالر اور مسافر ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر عاطف کے مطابق ٹرالر مسافر ہائی ایس پر چڑھ گیا، جس کے باعث کئی مسافر گاڑی میں پھنس گئے۔ امدادی ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button