خیبر پختونخواعوام کی آواز
مردان/رستم: زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر

مردان کے علاقے رستم میں ناشتہ کے دوران زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گندم میں رکھی گئی زہریلی گولی آٹے میں مکس ہو گئی، جس کے باعث تیار کی گئی روٹی کھانے کے بعد افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔
متاثرہ افراد میں تین مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو موبائل وینز کے ذریعے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
زہریلی روٹی سے متاثر ہونے والوں میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصرعلی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔