عوام کی آواز

خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدید لہر، ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا، جس پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے اوقات میں گرم اور گرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے اثرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال رکھنے اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ریسکیو ٹیموں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مویشیوں اور پالتو جانوروں کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button