پاکستان میں افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کی آخری ڈیڈلائن میں کتنے دن رہ گئے؟

پاکستان حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 مارچ 2025 تک کی ڈیڈلائن تھی، جس میں صرف 14 دن باقی رہ گئے ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے گزشتہ برس نومبر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے پروگرام (آئی ایف آر پی) نافذ کیا تھا، اور اب حکومت نے 31 مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت پاکستان نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور ان افراد کو خوراک، صحت کی سہولتیں اور دیگر ضروری امداد فراہم کی جائے گی۔ تاہم، حکومت نے واضح کیا کہ 31 مارچ کے بعد ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، یکم اپریل سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا، اور ڈیڈلائن کے بعد ان افراد کے خلاف گرفتاریوں اور قانونی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان نے اس فیصلے کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کو یقینی بنانا اور ملک کی داخلی سیکیورٹی کو بہتر بنانا قرار دیا ہے۔